Sunday, 14 August 2016

روزانہ 100 سگریٹ اور 30 کپ کافی پی جاتا ہوں، شاہ رخ خان

روزانہ 100 سگریٹ اور 30 کپ کافی پی جاتا ہوں، شاہ رخ خان


فلم کی شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے آدھے رستے میں یاد آتا ہے کہ میں نے پانی نہیں پیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان روزانہ 100 سگریٹ اور 30 کپ کافی پی جاتے ہیں جس  کے باعث اپنی صحت کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی صحت کے حوالے سے شدید پرشانی کا شکار ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک سے سو نہیں پاتا جس کے باعث صحت کے مسائل سے دوچارہوں کیوں کہ کام کی وجہ سے اپنی دیکھ بھال کم ہی کرتا ہوں لیکن مجھے اپنی صحت کا پہلے سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔
بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ دن بھرمیں100 سگریٹ اور 30 کپ بلیک کافی پی جاتا ہوں جب کہ کئی بار کھانا بھول جاتا ہوں اور یہی نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے آدھے رستے میں یاد آتا ہے کہ میں نے پانی نہیں پیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی  فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

عدالت نے بلیک لسٹ امریکی شہری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی

عدالت نے بلیک لسٹ امریکی شہری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی


عدالت نے ملزم میتھیو اور امیگریشن اہلکار احتشام الحق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ فوٹو:آئی این پی/فائل


راولپنڈی: عدالت نے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ اور ایف آئی اے کے امیگریشن اہلکار احتشام الحق کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے دونوں کو 14 روز کے لئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو راولپنڈی میں سول جج نوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم میتھیو اور ایف آئی اے کے امیگریشن اہلکاراحتشام الحق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میتھیو بیرٹ کو ویزا دینے والی ہوسٹن کی قونصلر سعدیہ الطاف کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جنہیں 15 اگست کو پاکستان آکر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ اور امیگریشن اہلکاراحتشام الحق کی درخواست ضمانت کل دائر کی جائےگی۔

Thursday, 19 May 2016

01


تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ادارہ جامعہ بیت السلام (رجسٹرڈ) مسجد صخرہ میانوالی روڈ تلہ گنگ کے طالبعلم حافظ امیر عمر ولد غلام حسین ساکن لیٹی نے حکومت پنجاب محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرآت میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ یہ مقابلہ گذشتہ دنوں حکومت پنجاب محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہوا جس میں مذکورہ طالبعلم نے اول پو زیشن حاصل کی ہے ۔ انتظامیہ الکرم ویلفیئر ٹرسٹ اور تلہ گنگ ٹائمز نے 28مئی 2016یوم تکبیر کے موقعہ پر مذکورہ طالبعلم امیر عمر ولد غلام حسین کو اعلی کارکردگی پر ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق کے دست مبارک سے دیا جائیگا ۔


تلہ گنگ میں پختہ تعمیرات گرانے کیخلاف متاثرین کی بڑی تعداد نے عدالتوں کارخ۔۔۔ 




04





تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں پختہ تعمیرات گرانے کیخلاف متاثرین کی بڑی تعداد نے عدالتوں کار خ کر لیا ، اب تک 16 کروڑ روپے مالیت کے دعوئے دائر ہو چکے ہیں جبکہ مزید ایک ارب سے زائد (ہرجانہ) کے دعوے تیار ہیں جوآئندہ چند روز میں دائر ہو جائینگے ۔ نام نہاد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں پختہ تعمیرات گرانے کیخلاف متاثرین نے وسیم احمد سابقہ اے سی تلہ گنگ ، خالد محمود ستی تحصیلدار تلہ گنگ ، امیر احمد شاہ ہمدانی سابق ٹی ایم او تلہ گنگ ، چودھری عبد العزیز نائب تحصیلدار ، میاں انیس ٹی او آر ، پٹواریوں اور گرداور کیخلاف دعوے دائر کئے ہیں ۔ متاثرین کی بڑی تعداد نے بتایا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے سول عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں ۔انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو دریغ نہیں کرینگے ۔اس سلسلے میں متاثرین کو قانونی مشاورت فراہم کرنے کیلئے ملک کے ممتاز قانون دان بیرسٹر عمار خوشنود علی خان نے بھی خدمات پیش کردی ہیں جبکہ تلہ گنگ سے ممتاز قانون دان ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ متاثرین کی قانونی معاونت کرینگے۔
http://i2.wp.com/dailytalagangnews.com/wp-content/uploads/2016/05/02-15.jpg?w=70002