Sunday, 14 August 2016

روزانہ 100 سگریٹ اور 30 کپ کافی پی جاتا ہوں، شاہ رخ خان

روزانہ 100 سگریٹ اور 30 کپ کافی پی جاتا ہوں، شاہ رخ خان


فلم کی شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے آدھے رستے میں یاد آتا ہے کہ میں نے پانی نہیں پیا ہے۔ بالی ووڈ اسٹار، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان روزانہ 100 سگریٹ اور 30 کپ کافی پی جاتے ہیں جس  کے باعث اپنی صحت کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی صحت کے حوالے سے شدید پرشانی کا شکار ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک سے سو نہیں پاتا جس کے باعث صحت کے مسائل سے دوچارہوں کیوں کہ کام کی وجہ سے اپنی دیکھ بھال کم ہی کرتا ہوں لیکن مجھے اپنی صحت کا پہلے سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔
بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ دن بھرمیں100 سگریٹ اور 30 کپ بلیک کافی پی جاتا ہوں جب کہ کئی بار کھانا بھول جاتا ہوں اور یہی نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے آدھے رستے میں یاد آتا ہے کہ میں نے پانی نہیں پیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی  فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

عدالت نے بلیک لسٹ امریکی شہری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی

عدالت نے بلیک لسٹ امریکی شہری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی


عدالت نے ملزم میتھیو اور امیگریشن اہلکار احتشام الحق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ فوٹو:آئی این پی/فائل


راولپنڈی: عدالت نے بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ اور ایف آئی اے کے امیگریشن اہلکار احتشام الحق کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے دونوں کو 14 روز کے لئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو راولپنڈی میں سول جج نوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم میتھیو اور ایف آئی اے کے امیگریشن اہلکاراحتشام الحق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میتھیو بیرٹ کو ویزا دینے والی ہوسٹن کی قونصلر سعدیہ الطاف کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جنہیں 15 اگست کو پاکستان آکر شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ اور امیگریشن اہلکاراحتشام الحق کی درخواست ضمانت کل دائر کی جائےگی۔